حیدرآباد،١جولائی(ذرائع) تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے منگل کے روز اعلان کیا کہ پاشامائلارم میں پیش آئے ری ایکٹر دھماکہ کے سلسلہ میں متعلقہ کمپنی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہر مہلوک مزدور کے ارکان خاندان کو ایک کروڑ
روپے معاوضہ ادا کرے۔
مستقل معذوری کا شکار ہونے والے زخمیوں کو دس لاکھ روپے اور دیگر زخمیوں کو پانچ لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا تاہم وزیر اعلیٰ نے اس بات کا انکشاف نہیں کیا کہ اس معاوضہ کے پیکیج میں ریاستی حکومت کا حصہ کیا ہوگا۔