نئی دہلی / ممبئی، 23 جون (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر ، اوم بر لانے آج ٹیکنالوجی، تربیت اور عوام پر مرکوز حکمرانی کے ذریعے مالیاتی نگرانی کو مضبوط بنانے پر زور دیا عوامی اخراجات میں زیادہ شفافیت ، جوابدہی اور کار کردگی کو یقینی بنانے کے لیے مالیاتی نظم و ضبط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، مسٹر بر لانے کہا کہ گورننس کو لوگوں کی ضروریات پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور اس بات کو
یقینی بنانا چاہیے کہ مالیاتی نگرانی کے طریقہ کار نہ صرف موثر ہوں بلکہ لوگوں کے تحفظات کے لیے جامع اور جوابدہ بھی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اخراجات کے اہم منتر کار کردگی ، شفافیت اور مالی نظم و ضبط ہیں۔ انہوں نے آج مہاراشٹر اودھان بھون ، ممبئی میں پارلیمنٹ اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام قانون ساز اداروں کی تخمینہ کمیٹیوں کے
چیئر مینوں کی قومی کا نفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔