نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) کا نگریس نے کہا ہے کہ ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی (آئی آئی ٹی)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (این آئی ٹی)
اور انڈین انسٹی
ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی) میں تقرریوں میں کمی تشویشناک ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جب اعلیٰ اداروں میں یہ صورتحال ہے تو پھر تعلیم یافتہ آبادی کو ملک کے دوسرے اداروں میں ملازمتیں کیسے حاصل ہوں گی۔