the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پونے،22 اپریل (یواین آئی) مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے بدھ کو اپوزیشن پرالزام لگایا کہ وہ پال گھر واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے میں مصروف ہے جبکہ اس معاملہ میں گرفتار 101 لوگوں میں سے کوئی بھی مسلمان نہیں ہے۔
مسٹردیش مکھ نے فیس بک پیج پر لکھا’’واقعہ کے سلسلہ میں گرفتار کئے گئے ملزمان میں سے کوئی بھی مسلمان نہیں ہے۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ واقعہ کے بعد فرقہ وارانہ سیاست کی جارہی ہے‘‘۔
مسٹردیشمکھ نے کسی کا نام لئے بغیر کہا، ’’کچھ لوگ 'مونگری لال کے حسین سپنے‘ (پائپ ڈریم ) دیکھ رہے ہیں ... یہ سیاست کھیلنے کا وقت نہیں ہے، بلکہ کورونا وائرس کا اجتماعی طور پرمقابلہ کرنے



کا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ 16 اپریل کی رات ہونے والے واقعہ میں دو سادھو اور ان کے ڈرائیور کو ضلع پال گھرمیں ایک گاؤں کے پاس گاؤں والوں کی بھیڑ نے بچہ چور ہونے کے شک میں لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھا۔ وہ سب ایک انتم سنسکار میں شامل ہونے کے لئے ممبئی سے گجرات کے سورت جا رہے تھے۔
مرنے والوں کی شناخت ’چکنے مہاراج كلپ وركش گری (70)،’ سشيل گری مہاراج‘ (35) اور ڈرائیور’نيلیش تیلگڑے‘ (30) کے طور پر کی گئی ہے۔
مہاراشٹر حکومت نے اس واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کا حکم پہلے ہی دے دیا دیے ہے جبکہ پال گھر کے دو پولیس اہلکاروں کو فرائض میں لاپروائی برتنے کی پاداش میں پیر کو معطل کر دیا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.