: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
چین،22اگسٹ (ایجنسی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے شدید تنقید کے بعد چین نے اپنے موقف میں پاکستان کا دفاع کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان hua_chunying ہُوا چُن یِنگ کے بقول دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان صف اول کا ملک ہے، جس نے اس جنگ میں عظیم قربانیاں دی
ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ حکومت کی رائے میں بین الاقوامی برادری کو یہ بات پوری طرح تسلیم کرنا چاہیے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہُوا چُن یِنگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکی پالیسیاں مجموعی طور پر افغانستان اور پورے خطے میں سلامتی، استحکام اور ترقی کے عمل میں معاون ثابت ہوں گی۔