: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لندن/30اپریل(ایجنسی) پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانیہ کے وزیرداخلہ تعینات کردیے گئے اور وہ اس عہدے پر تعینات ہونے والے پہلے مسلمان شخص ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ ایمبر رڈ نے پارلیمنٹ کے سامنے غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی سے متعلق غلط بیانی پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ،جس کے بعد ساجد جاوید کو اس عہدے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
میڈیا
رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ٹریزامے نے امبر رڈ نے استعفی کو منظور کرلیا۔وزیر اعظم ٹریسا مئے کو لکھے گئے ایک خط میں امبر رڈ نے کہا کہ میں استعفی دیئے جانے کو اس لیے محسوس کرتی ہوں كہ ایك غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجے جانے کے مقصد کے بارے میں میں نے نادانستہ طور پر وزارت داخلہ کی کمیٹی کو گمراہ کن معلومات دی۔ مجھے اس بارے میں معلومات ہونی چاہیے تھی اور اپنی اس غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے میں اپنے عہدے سے استعفی دے رہی ہوں"۔