نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) ہندوستان نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ کو بھڑکانے کی اپنی مذموم سرگرمیوں سے باز نہیں آرہا ہے اور جمعہ کی رات اور ہفتہ کی صبح اس نے ڈرون، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں ، جنگی ہتھیاروں اور لڑاکا طیاروں سے مسلسل حملے کر کے مغربی خطے میں 26 سے زیادہ مقامات پر فضا میں
دراندازی کی کوشش کی، جسے ہندوستانی مسلح افواج نے ناکام بنایا اور جوابی کارروائی میں پاکستانی فوجی اڈوں پر شدید حملے کیے جس سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
ہندوستان نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے دستوں کو اگلے مورچوں کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا گیا ہے جو کہ ایک جنگ پر اکسانے والی کارروائی ہے۔