نئی دہلی ، 10 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڑھانے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان نے جس طرح دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، اس نے پاکستان کو ہا ایک مضبوط اور واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی دہشت گردانہ سرگرمیوں اور بزدلانہ حرکتوں کو فوری طور پر روکے ور نہ
اسے تاریخ کے بدترین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
آج ایک بیان میں ، مسٹر چڑھانے ہندوستانی فوج کی بے مثال ہمت کو سلام پیش کیا اور ہم وطنوں کو یکجہتی کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا، "ہم پہلے نہیں چھیڑتے ہیں، لیکن بعد میں چھوڑتے بھی نہیں۔ ہندوستان بدھ کی سر زمین ہے، لیکن یہ ارجن اور بھیم جیسے بہادر جنگجوؤں کی کرم بھومی بھی ہے۔