واشنگٹن ، 9 مئی (یو این آئی) امریکہ میں ہندوستانی سفیر ونے کو اترانے کہا ہے کہ پاکستان اور 66 مقبوضہ کشمیر میں ”دہشت گردی کی فیکٹریوں پر ہندوستان کی محدود کار روائی کے بعد پاکستان کارد عمل ظاہر کرتا ہے کہ وہ نہ صرف دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے بلکہ خود اس میں ملوث ہے اور عالمی برادری کو اسے سختی سے روکنا چاہئے۔
امریکی ٹی وی نیوز چینل سی این این سے
بات کرتے ہوئے مسٹر کو اترانے سر حد پار دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف آپریشن سندور کے تحت ہندوستانی مسلح افواج کی کار روائی کو 22 اپریل کے پہلگام حملے کا ایک محتاط اور محد ودرد عمل قرار دیا اور کہا کہ اس کے بعد ہندوستان جو کچھ کر رہا ہے وہ پاکستان کی حرکتوں کا جواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام جیسے گھناؤ نے فعل کا ارتکاب کرنے والے کو دنیا میں کہیں بھی معاف نہیں کیا جا سکتا۔