ذرائع:
پاکستان نے افغانستان میں تازہ فضائی حملے کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کے کیمپوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ افغان طالبان حکومت نے کہا ہے کہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم نو شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ پاکستان کی وزارتِ
اطلاعات نے جمعرات کو کہا کہ قابلِ اعتماد خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر افغانستان میں دو مقامات پر "دہشت گردوں کے ٹھکانوں" کو نشانہ بنایا گیا۔ وزارت کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں 22 عسکریت پسندوں کے مارے جانے اور ان ٹھکانوں پر ذخیرہ کیے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی تباہی کی تصدیق ہوئی ہے۔