اسلام آباد ، 14 مئی (یو این آئی) ہندوستان کی طرف سے نئی دہلی میں ایک پاکستانی اہلکار کو " نا پسندیدہ شخص "قرار دینے
کے چند گھنٹے بعد ، پاکستان نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے یہاں ہندوستانی ہائی کمیشن کے ایک
اہلکار کو ملک بدر کر دیا ہے آدھی رات کے قریب پاکستان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مذکورہ ہندوستانی اہلکار ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھا جو اس کی سفارتی حیثیت کے مطابق نہیں تھی اور اسے 24 گھنٹے کے اندر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی۔