: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اقوام متحدہ، 19 جنوری (یو این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان حالیہ تنازعے پر گہری تشویش ہے۔
بین الا قوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا پاک ایران کشیدگی پر کہنا تھا کہ دونوں ممالک تحمل کا
مظاہرہ کریں تا کہ کشید گی مزید نہ بڑھے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک خود مختاری، علاقائی سالمیت اور اچھے ہمسایہ تعلقات کے اصولوں کے مطابق مسائل حل کریں، سلامتی کے تمام خدشات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان اور ایران کے درمیان کشید گی بڑھتی نہیں دیکھنا چاہتا۔