سری نگر ، 23 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے بدھ کی صبح سرینگر کے پولیس کنٹرول روم ( پی سی آر ) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاں بحق ہوئے سیاحوں کو پر نم آنکھوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح پولیس کنٹرول روم سری نگر میں
تعزیتی گلباری تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر داخلہ امت شاہ، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے شرکت کی۔
امت شاہ نے جاں بحق ہوئے افراد کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ صرف سیاحوں پر نہیں بلکہ انسانیت پر حملہ ہے، اور حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔