: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر ، 23 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر حکومت نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے لیے 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ شدید زخمیوں کو 2 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں اس امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ
پہلگام میں کل جو کچھ ہوا، وہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے۔ یہ ایک سفاکانہ حملہ ہے، جس کی ہم سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر ممکن طریقے سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ رقم سے کسی کا پیار اواپس نہیں آسکتا، لیکن ہم یہ امداد ان کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کے طور پر دے رہے ہیں۔