: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 29 جولائی (یو این آئی) اپوزیشن ارکان نے منگل کو لوک سبھا میں الزام لگایا کہ ملک کی خفیہ ایجنسیوں کی ناکامی اور سیاحوں کی حفاظت میں کو تاہی کی وجہ سے دہشت گرد پہلگام حملہ کو انجام دینے میں کامیاب ہوئے آپریشن سندور پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ، دراوڑ منیترا کر گم (ڈی ایم کے) کے اے راجہ نے آج کہا کہ پہلگام حملے میں خفیہ
ایجنسیاں واضح طور پر ناکام ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایوان میں کہا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینیس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کیا اور انہیں بتایا کہ پاکستان چند گھنٹوں میں ہندوستان پر بڑا حملہ کرنے والا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسیاں پیشگی اطلاع دینے میں ناکام رہی ہیں۔