نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) یوٹیو بر گورو آریہ نے ایران کے وزیر خارجہ عراقچی کے خلاف ناز یبہ الفاظ استعمال کیے جس پر ایران نے ناراضگی اور مایوسی کا اظہار کیا ہے اپنے پرو گرام میں گور و آریہ نے ایرانی وزیر خارجہ پر ذاتی حملہ کیا، اس پر ایران میں ہندوستان کے سفارتخانہ نے کہا کہ گورو آریہ نے وزیر خارجہ کے بارے میں جو کہا وہ انکی ذاتی
رائے ہے اور انھوں نے جو باتیں کہی ہیں وہ نامناسب ہیں یہ حکومت ہند کا سرکاری موقف نہیں ہے ہندوستان میں ایران یہ کے سفارتخانہ نے ایکس پر کہا کہ مہمان کی عزت ہونی چاہئے، ایران مہمان کو خدا کے محبوب بندہ کے طور پر دیکھتا ہے۔
گور و آریہ نے ایرانی وزیر خارجہ کے بارے میں انڈیاٹی وی کے ایک پروگرام میں جو باتیں کہیں اس سے چینل نے بھی خود کو الگ کر لیا ہے۔