سری نگر ، 5 اگست (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ 5 اگست کا دن نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ پورے ملک کے لئے ایک سیاہ دن ہے انہوں نے کہا کہ آج ہی کے دن جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کو ختم کیا گیا موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر نامہ نگاروں کے
ساتھ بات کرنے کے دوران کیا انہوں نے کہا: آج کا دن نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ پوری قوم اور پورے ملک کے لئے سیاہ دن ہے، کیونکہ آج ہی کے دن جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کو غیر آئینی طور پر ختم کیا گیا ۔
ان کا کہنا تھا : جموں و کشمیر کو ایک لیبارٹری کے طور پر استعمال کیا گیا یہاں تک کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کو بھی بالائے طاق رکھا گیا ۔