حیدر آباد ، 25 اگست (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے قبائلی ، اقلیتی اور کمزور طبقات کو سب سے بڑی چیز تعلیم فراہم کی جارہی ہے ہے اور انہیں تعلیم حاصل کر کے اپنی زندگی میں ترقی کرنی چاہیے۔
شہر حیدر آباد کی
عثمانیہ یونیورسٹی کے ٹیگور آڈیٹوریم میں منعقدہ پرو گرام میں وزیر اعلیٰ نے تعلیم کے شعبہ میں اصلاحات اور حکومت کے منصوبوں پر خطاب کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس یونیورسٹی کو عظمت رفتہ واپس دلانے اور سماجی بیداری کے مرکز کے طور پر ترقی دینے کے لیے حکومت بیشتر اقدامات کر رہی ہے۔