: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد۔ 3مئی (یواین آئی) مختص اراضیا ت پر غیر مجاز قبضوں کے الزامات پر کابینہ سے ای راجندر کو برطرف کرنے کے ایک دن بعد تلنگانہ حکومت نے میڑچل ملکاجگری ضلع کی ایک مندر کی اراضی پر
غیر مجاز قبضہ کے خلاف ایک اور جانچ کے احکام جاری کئے ہیں۔
چیف سکریٹری سومیش کمار نے مندر کی اس اراضی پر غیر مجاز قبضہ کی جانچ کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دینے کے سرکاری احکام جاری کئے۔