: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 17 مئی (یو این ائی)سپریم کورٹ نے حراست میں اذیت کی وائی ایس آرکانگریس کے ایم پی کے رگھو رام کرشن راجو کی شکایت کی جانچ کے لئے انہیں فوری طورپر آندھراپردیش کے سکندرہ آباد میں واقع آرمی کے اسپتال لے جانے کا پیر کو حکم دیا۔
آندھراپردیش پولیس نے مسٹر راجو کو سنگین تبصرہ کے لئے مبینہ طورپر غداری کے ایک
معاملے میں گرفتار کیا تھا۔
جج ونیت سرن اور جج بی آر گوائی کی تعطیلی بنچ کو جب عرضی گزار کی طرف سے پیش ہورہے سینئر وکیل مکل روہتگی نے یہ بتایا کہ ان کے موکل کے ساتھ حراست میں مار پیٹ کی گئی ہے اور انہیں چوٹیں آئی ہیں اس کے بعد بنچ نے انہیں طبی جانچ کے لئے فوری طورپر سکندرہ آباد کے آرمی اسپتال میں لے جانے کی اجازت دے دی۔