: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سہارنپور:06اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کانگریس اور اپوزیشن پارٹیوں پر تلخ حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ملک کو ترقی یافتہ ملک بنانے میں لگی ہے وہیں اپوزیشن اقتدار پانے کے لئے تڑپ رہا ہے۔
مودی نے یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس آج کے
ہندوستان کی توقعات اور امیدوں سے کٹ چکی ہے اور اس کے انتخابی منشور پر 1947 کی مسلم لیگ اور بایاں محاذ کی سوچ حاوی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت نے گذشتہ دس سال میں کسانوں اور سماج کے دیگر طبقات کے مفاد کو پورا کرنے اور ان کی پریشانی کو کم کرنے کے لئے کام کیا ہے اور اس کا تجربہ ملک میں سبھی لوگ کر رہے ہیں۔