اسلام آباد 6 مئی (یو این آئی) کالعدم تنظیم جیش محمد کے سر براہ مولانا مسعود اظہر کے خاندان کے دس افراد اور چار قریبی ساتھی ہندوستان کی فوجی کارروائی میں ہلاک ہو گئے یہ افراد بہاول پور کی مسجد سبحان اللہ کے پاس ہی رہائش پزیر تھے جب میزائل اور راکٹ کے ذریعہ اس کو نشانہ بنایا گیا، کیونکہ حکومت ہند کو یہ اطلاع
ملی تھی کہ اس عبادت گاہ کو دہشت گرد اپنی پناہ گاہ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیارپورٹوں کے مطابق مسعود اظہر نے کہا کہ مرنے والوں میں انکی بڑی بہن اور انکے شوہر کے علاوہ بھانجہ اور اسکی اہلیہ اور خاندان کے پانچ بچے بھی شامل ہیں۔
جیش محمد کے سربراہ کے قریبی ساتھی اور انکی والدہ بھی ہلاک ہوئی ہیں۔