: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
یوپی،26 جون(ذرائع) سماج وادی پارٹی کے سابق سینئر لیڈر اعظم خان اس وقت سیتا پور جیل میں بند ہیں۔ جمعرات کو ان کی اہلیہ اور راجیہ سبھا کی سابق رکن پارلیمنٹ تنظیم فاطمہ، ان کے بیٹے ادیب اعظم اور ایس پی لیڈر شاویز خان ان سے ملنے جیل پہنچے۔
ملاقات کے لیے سبھی نے پہلےان لائن رجسٹریشن کروایا تھا، پھر
مقررہ طریقہ کار کے مطابق جیل کے احاطے میں داخل ہوئے۔
اعظم خان سے تقریباً 30 منٹ تک خاندان کی ملاقات کی ہوئی۔ ملاقات کے بعد اعظم خان کی اہلیہ تنظیم فاطمہ نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔
درد کا اظہار اس گفتگو کے دوران ہوا۔ اس نے گفتگو میں کہا کہ مجھے اب کسی سے کوئی امید نہیں۔ مجھے اب اللہ سے امید ہے۔