: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/9جولائی(ایجنسی) سپریم کورٹ نے آج تاریخی تاج محل میں "باہر سے آئے لوگوں " کو نماز پڑھنے کی اجازت دینے کی عرضی مسترد کردی۔ عدالت عظمی کی ایک سہ رکنی بنچ نے جس کی صدارت چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا کررہے تھے، اس عرضی کو مسترد کردیا جس میں درخواست کی گئی کہ
وہاں باہر سے آنے والوں کو نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے اور اس سلسلے میں ضلعی حکام کو ہدایات جاری کی جائیں۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ تاج محل دنیا کے سات عجوبوں میں شامل ہے لہذا اس کی حفاظت لازمی ہے۔ عرضی گذار نے 24 جنوری کو ضلعی مجسٹریٹ کی طرف سے تاج محل میں باہر کے لوگوں کو نماز کی اجازت نہ دینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔