نئی دہلی، 22 اگست (یو این آئی) دہلی پولس نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا پر حملے کے کلیدی ملزم را جیش بھائی تمجی بھائی کے ایک دوست کو گجرات کے راجکوٹ سے حراست میں لیا ہے پولس نے جمعہ کے روز کہا کہ مشتبہ شخص کو مزید پوچھ گچھ کے لیے دہلی لایا جارہا ہے ایک اہلکار نے کہا، اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ وہ دہلی
کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا پر حملہ کرنے والے را جیش بھائی کا دوست ہے۔ اس نے راجیش بھائی کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی تھی۔
دہلی پولس نے ملزم راجیش بھائی کو پانچ دنوں کی تحویل میں لے لیا ہے، جس سے سینئر پولیس افسران پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ پولس اس کے بیانات کی تصدیق کر رہی ہے اور کسی بڑی سازش کے امکان کی چھان بین کر رہی ہے۔