the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 26 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک قوم ایک انتخاب کو ملک کی ضرورت قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ مختلف وقت پر انتخابات سے اخراجات تو بڑھتے ہی ہیں ساتھ ہی ترقیاتی کام بھی متاثر ہوتے ہیں مسٹر مودی نے گجرات کے کیوڈیا میں پریسائزڈ افسران کے 80 ویں آل انڈیا کانفرنس کی اختتامی نشست سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا،’ایک اہم موضوع ہے انتخابات کا۔ ون نیشن۔ون الیکشن صرف ایک بحث کا موضوع نہیں ہے بلکہ یہ ہندوستان کی ضرورت بھی ہے۔ ہر کچھ مہینے میں ہندوستان میں کہیں نہ کہیں بڑے الیکشن ہو رہے ہوتے ہیں۔ اس سے ترقیاتی



کاموں پر جو اثر پڑتا ہے، اس سے آپ سبھی بخوبی واقف ہیں۔ ایسے میں ون نیشن ون الیکشن پر سنجیدگی سے مطالعہ اور غور و خوض کرنا ضروی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ اس میں پریسائزڈ افسران رہنمائی اور پہل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے لوک سبھا، اسمبلی یا پھر پنچایت انتخابات‘ سب کے لیے ایک ہی ووٹر لسٹ بنائی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا،’اس کے لیے ہمیں سب سے پہلے راستہ بنانا ہوگا۔ آج ہر ایک کے لیے الگ الگ ووٹر لسٹ ہے، ہم کیوں خرچ کر رہے ہیں، وقت کیوں برباد کر رہے ہیں۔ اب ہر ایک کے لیے 18 سال سے اوپر تک طے ہے۔ پہلے تو عمر میں فرق تھا، اس لیے تھوڑا الگ رہا، اب کوئی ضرورت نہیں ہے‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.