اسلام آباد ، 29 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنے والے بینچ میں ایک رکن کا اضافہ کر دیا گیا، 12 اگست کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ بانی
پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا، بھینچ میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔
اس سے قبل عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو مقرر کی گئی تھیں، جس میں جسٹس شفیع صدیقی بھی شامل تھے۔