the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 31 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پولیس افسر ایک بھارت، سریشٹھ بھارت کے علمبردار ہیں، اس لئے ان کے ہر کام میں قوم سب سے پہلے کے جذبے کی عکاسی ہونی چاہئے۔
آج حیدرآباد پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت انڈین پولیس سروس کے ٹرینیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا ’’آپ کو ہمیشہ یاد رکھنا ہوگا کہ آپ ایک بھارت ، شریشٹھ بھارت کے علمبردار ہیں۔ اس لئے آپ کے ہر ایکشن، آپ کی ہر سرگرمی میں قوم سب سے پہلے، ہمیشہ پہلے کا جذبہ جھلکنا چاہیے‘‘۔
انہوں نے ٹرینی افسران سے کہا کہ وہ ایسے وقت میں پولیس سروس میں شامل ہو رہے ہیں جب ملک میں ہر میدان اور ہر



سطح پر تبدیلی کی لہر جاری ہے۔ انہوں نے کہا ’’آپ کے کیریئر کے آنے والے 25 سال ہندوستان کی ترقی کے سب سے اہم 25 سال بھی ہونے والے ہیں۔ لہذا آپ کی تیاری ، آپ کا مزاج اس بڑے ہدف کے مطابق ہونا چاہیے‘‘۔
آزادی کی جدوجہد میں نوجوانوں کی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ’’1930 سے 1947 کے درمیان ملک میں جو لہر اٹھی ، جس طرح ملک کے نوجوان آگے آئے ، پوری نوجوان نسل ایک مقصد کے لیے متحد ہو گئی ،آج آپ میں بھی یہی جذبہ متوقع ہے۔ اس وقت ملک کے لوگوں نے سوراج کے لیے جدوجہد کی۔ آج آپ کو سوراج کے لیے آگے بڑھنا ہے۔ اس سال 15 اگست کی تاریخ اپنے ساتھ 75 ویں سالگرہ لے کر آرہی ہے۔
جاری۔یو این آئی۔ این یو۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.