حیدرآباد،7 اگسٹ (ذرائع) مسلسل بارش اور اضافی بارش کی پیشین گوئی کو دیکھتے ہوئے حکام نے 7 اگست بروز جمعرات رات 10:00 بجے حمایت ساگر ریزروائر کا ایک گیٹ کھولنے کا فیصلہ کیا
ہے۔
حیدرآباد ضلع انتظامیہ اور آبپاشی کے حکام نے احتیاطی تدابیر اختیار کیں جب کہ آبی ذخائر میں پانی کی سطح بہت زیادہ بڑھنے کے بعد بادل پھٹنے جیسی بارش ہوئی جس نے شام کے اوائل میں شہر کے مختلف حصوں کو لپیٹ میں لے لیا۔