: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سرینگر/25اکتوبر(ایجنسی) نئی دلی میں مقیم جرمن سفارتخانے میں منسٹر کونسلراور پولیٹکل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ارنو کیرچوف اور سیاسی صلح کار ساکشی ارورہ بدھ کو یہاں نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ کے ساتھ اُن کے دفتر نوائے صبح
کمپلیکس میں ملاقی ہوئے۔ نیشنل کانفرنس ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران ریاست کی مجموعی سیاسی، معیشی اور اقتصادی کے علاوہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں تبادلہ خیالات ہوا۔ عمر عبداللہ نے سفارت کار کو جموں وکشمیر کی سیاسی صورتحال کے بارے میں آگاہی دلائی اور ساتھ ہی نیشنل کانفرنس کے موقف سے بھی آگاہ کیا۔