سری نگر ، 23 جولائی (یو این آئی) وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے بدھ کے روز پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ کے نفاذ کے لئے ایک جامع جائزہ میٹنگ کی صدارت کی تاکہ شہریوں کے لئے ضروری خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے شہریوں پر مرکوز حکمرانی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا یہ جانکاری وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ایکس
ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا: وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے بدھ کے روز پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ کے نفاذ کے جامع جائزہ کی صدارت کی تاکہ شہریوں کو ضروری خدمات کی بر وقت ، جوابدہی اور شفاف فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ پوسٹ میں مزید کہا گیا: وزیر اعلیٰ نے
شہریوں پر مرکوز حکمرانی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔