: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر،25 اکتوبر (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پنجاب کے ایک کالج میں اتوار کی شام کشمیری طلبا کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے انہوں نے پنجاب کے وزیر داخلہ سے پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم کشمیری طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے بتادیں کہ اتوار کی شام ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ کے بعد پنجاب کے
ایک کالج میں زیر تعلیم کچھ کشمیری طلبا کو زد کوب کیا گیا۔
عمر عبداللہ نے اس واقعے کے رد عمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’یہ سن کر بہت افسوس ہوا کہ گذشہ شب پنجاب کے ایک کالج میں کچھ کشمیری طلبا کے ساتھ زیادتی کے واقعات پیش آئے ہیں۔ میں چرن جیت چھنی (وزیر داخلہ پنجاب) سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ پنجاب پولیس کو اس معاملے کا نوٹس لینے کی ہدایت دیں اور پنجاب میں پڑھ رہے کشمیری طلبا کے تحفظ کو یقینی بنائے‘۔