لکھنؤ:19 مارچ(یواین آئی) اترپردیش کی بی جے پی حکومت پر سابق سماج وادی حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے پروجکٹوں کو اپنا نام دینے کا الزام لگاتے ہوئے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعلی یوگی
آدتیہ ناتھ ذات۔
پات کو فروغ دینے اور مسلم سماج کی ہراسانی میں اول مقام پر ہیں۔
مسٹر یادو نے یہاں صحافیوں سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ موجودہ یوگی حکومت کو جھوٹ بولنے میں نمبر ون کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔