the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،7 جولائی (یواین آئی)ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز دودن تک 24 ہزار سے زیادہ رہنے کے بعد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس میں کسی حد تک کمی واقع ہوئی ہے ، لیکن اس عرصہ میں 467 افراد کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار سے متجاوز کر گئی ہے۔ منگل کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 22،252 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جو گذشتہ ہفتے کے بعد سے سب سے کم ہیں۔ آج



ملنے والے کیسز سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7،19،665 ہوگئی ہے۔ ہفتہ کے روز 22،771 نئے کیسز درج ہوئے۔ اتوار کو 24،850 اور پیر کو 24،248 کیسز تھے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی زد میں آنے سے 467 افراد کی موت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 20،160 ہوگئی ہے اور اس عرصے کے دوران 15،515 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 4،39،948 افراد وبا سے شفایاب ہوئے ہیں ۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 2،59،557 فعال کیسز ہیں۔
جاری،یواین آئی،اظ

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.