the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،23 جون (یواین آئی) ملک میں عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کے کیسزمیں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14،933 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ 4.40 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ تاہم ، اس دوران تقریبا 11 ہزار افراد کی شفایابی سے کچھ راحت ملی ہے۔
منگل کوصحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،40،215 ہوگئی ہے جس میں کورونا وائرس کے 14،933 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ اس وبا سے 312 اموات کے ساتھ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 14،011 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف



اس وبا سے صحتمند ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصہ میں10،994 مریض ٹھیک ہوئے ہیں ۔ اب شفایاب ہونے والوں کی مجموعی 2،48190 ہوگئی ہے۔ فی الحال ملک میں کورونا وائرس کے 1،78،014 فعال کیسز ہیں۔
ملک میں ریاست مہاراشٹر کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اس وبا کے مزید 3721 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،35،796 ہوگئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6283 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران ریاست میں 1962 مریض شفایاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت مند افراد کی تعداد 67،706 ہوگئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.