the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 26 ستمبر ( یوان آئی) ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 59 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، لیکن اس جان لیوا وبا کو شکست دینے والوں کی تعدادبھی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے ، جس کی وجہ سے ایک دنکے بعد اس کے فعال کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کووڈ ۔19 کے ایکٹیو کیسز کی تعداد نو ہزار سے زیادہ کم ہوگئی جس سے مریضوں کی مجموعی تعداد کم ہو کر تقریبا 9.61 لاکھ رہ گئی۔ اس سے قبل جمعہ کے روز ملک میں صحت مند ہونے والوں سے 3437 زیادہ تھی۔ ملک میں جمعہ سے قبل



لگاتار چھ دن تک صحت مند افراد کی تعداد اس وبا کا شکار ہونے والے نئے افراد کی تعداد سے زیادہ تھی ، جس کی وجہ سے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 85،362 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 93،420 مریض جان لیواوبا سے شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے ایکٹیو کیسز 9،147 کم ہوکر 9،60،969 رہ گئے ہیں۔ کورونا متاثرین کی تعداد 59 لاکھ سے تجاوز کر کے 59،03،933 اور صحت مند مریضوں کی تعداد 48،49،585 ہوگئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.