: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 26 مئی (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج دہلی کے دوارکا سیکٹر 12 میں واقع آکاش اسپتال میں ڈرائیو تھرو ویکسینیشن کی شروعات کی، جس سے لوگ اب اپنی گاڑیوں میں بیٹھے بیٹھے ویکسین لے سکیں گے اس موقع پر مسٹر کیجریوال نے کہا کہ ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر کے آغاز سے لوگوں کو کافی مدد ملے گی۔ آئندہ چند دنوں میں دہلی میں مزید ڈرائیو تھرو ٹیکہ کاری مراکز شروع کیے جائيں گے۔ دہلی میں ٹیکے کی شدید قلت ہے۔ 18 سے 44 سال کے نوجوانوں کے لئے ویکسین ختم ہوگئی ہیں۔ اس وقت ٹیکہ کاری
سینٹروں میں اضافہ کیا جانا تھا، لیکن ویکسین کی قلت کی وجہ سے دہلی سمیت پورے ملک میں مراکز بند کیے جارہے ہیں، اس کے خطرناک نتائج ہوں گے۔ مجھے امید ہے کہ جلد سے جلد جنگی سطح پر یہ ویکسین فراہم کردی جائے گی، تاکہ تمام لوگوں کو ٹیکے لگائے جاسکیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سنٹر کا آغاز آکاش ہیلتھ کیئر کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔ اس سے دہلی میں لوگوں کی بہت مدد ملے گی۔ آئندہ چند دنوں میں دہلی کے اندر مزید ڈرائیو تھرو ٹیکہ کاری مراکز شروع ہونے والے ہیں، جس سے لوگوں کو کافی مدد ملے گی۔