نئی دہلی، 7 اگست (یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو نائب صدر کے عہدے کے لیے 9 ستمبر کو ہونے والے انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے الیکشن کمیشن انتخاب کا شیڈول پہلے ہی جاری کر چکا ہے اس کے تحت کا غذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 اگست مقرر کی گئی ہے، جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 اگست کو کی جائے گی اور 25
اگست تک نام واپس لیے جاسکیں گے ضرورت پڑنے پر 9 ستمبر کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹنگ ہو گی اور اسی دن ووٹوں کی گنتی بھی کرائی جائے گی۔
اس انتخاب کے لیے راجیہ سبھا کے جنرل سکریٹری پی سی مودی کو انتخابی افسر مقرر کیا گیا ہے، راجیہ سبھا سکریٹریٹ میں جوائنٹ سکریٹری گریما جین اور ڈائریکٹر وجے کمار کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔