: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) فضائیہ کے آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل ایئر مارشل اے کے بھارتی نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے کہ ہندوستانی افواج نے مبینہ طور پر پاکستان کی کیرانہ پلس میں واقع جوہری تنصیبات پر حملہ کیا ہے ایئر مارشل بھارتی نے یہ بات پیر کو یہاں آپریشن سند دور پر خصوصی بریفنگ کے دوران سوالات کے جواب میں کہی۔ سوشل
میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ کیا ہندوستان نے کیرانہ ہلز میں اس جگہ کو نشانہ بنایا جہاں ایک جوہری ذخیرہ کرنے کی سہولت موجود بتائی گئی تھی، ایئر مارشل بھارتی نے کہا کہ یہ بتانے کے لیے آپ کا شکریہ کہ کیرانہ ہلز میں کچھ جوہری تنصیبات ہیں اور ہمیں اس کا علم نہیں تھا۔ ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا، چاہے وہاں کچھ بھی ہو۔