نئی دہلی ، 10 مئی (یو این آئی) پاکستان کے ساتھ جاری فوجی تنازع میں ہندوستانی فضائیہ کے کسی لڑاکا طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے اور نہ ہی میزائل ڈیفنس سسٹم ایس 400 یا کسی ہوائی اڈے کو کوئی نقصان ہوا ہے۔
ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران پاکستان کے خلاف نپی تلی، غیر متناسب اور محدود
کارروائی میں ہندوستانی فضائیہ کے کسی طیارے کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے دعوے بے بنیاد اور فرضی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے ایسے دعوے کیے جارہے ہیں کہ پاکستانی فوج کی کارروائی میں ہندوستانی فضائیہ کے رافیل لڑاکا طیارے سمیت کئی طیارے تباہ ہو گئے ہیں۔