: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 22 اگست (یو این آئی ) نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے پرچہ نامزدگی کی جانچ میں قومی جمہوری اتحاد کے امید وار سی پی رادھا کرشنن اور انڈیا الائنس کے امید وار بی سدرشن ریڈی کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے۔
راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل اور نائب صدر کے
انتخاب کے ریٹرننگ آفیسر پی سی مودی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، اس انتخاب کے لیے 46 امید واروں کے 68 کا غذات نامزدگی داخل کیے گئے تھے ، جن میں سے صرف مسٹر سی پی رادھا کرشنن اور مسٹر بی سدرشن ریڈی کے کاغذات درست پائے گئے۔