ایران 13 دسمبر 2025( ذرائع) نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کو ایرانی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ان کے حامیوں نے اس گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں مشتبہ حالات میں انتقال کرنے والے ایک انسانی
حقوق کے وکیل کی یادگار پر حاضری کے دوران انہیں حراست میں لیا گیا۔اس واقعہ سے متعلق ایک غیر سرکاری تنظیم نے بھی گرفتاری کی اطلاع دی ہے، تاہم ایرانی حکام کی جانب سے اب تک اس سلسلہ میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔