the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اسلام آباد، 5 اگست (ایجنسی) پاکستان نے کشمیر کے متعلق حکومت کے ہند کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس کے خلاف تمام متبادل کا استعمال کرے گا۔
حکومت ہند نے جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے سے متعلق آئین کی دفعہ 370کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے اس فیصلے کی سخت نکتہ چینی کی ہے اور حکومت ہند کے اس فیصلے کو مسترد کردیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے حصہ والا کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے کہاحکومت ہند کا یک طرفہ قدم اس کے متنازعہ ڈھانچہ کو بدل نہیں سکتا کیوں کہ یہ معاملہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں میں شامل ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت پوری قوت سے جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ 'ہندوستان نہ بھولے کہ حق پر کھڑی قوم کو کوئی بندوق، کوئی ظلم اور کوئی سازش شکست نہیں دے سکتی'۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کیا آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد' مرکز جموں وکشمیر میں امن لا سکتا ہے؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2019 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.