: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) محکمہ انکم ٹیکس نے کانگریس پارٹی سے مبینہ طور پر 3500 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی کے معاملے میں پیر کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر وہ 24 جولائی تک اس (کانگریس) کے
خلاف کوئی تعزیری کارروائی نہیں کرے گا سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے جسٹس بی وی ناگرتھنا اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح کی بنچ کے سامنے کانگریس پارٹی کی عرضی پر سماعت کے دوران محکمہ انکم ٹیکس کا موقف پیش کرتے ہوئے یہ یقین دہانی کرائی۔