حیدر آباد 8 جولائی (یو این آئی) تلنگانہ بی جے پی کے صدر رام چندر راؤ نے واضح کیا ہے کہ پارٹی سے بڑا کوئی فرد نہیں ہو تا سابق ایم ایل سی نے کہا کہ تمام عہدے ایک ہی شخص کو دینا ممکن نہیں اور نہ ہی ایک عہدہ سب کو دیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ قیادت نے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے اُنہیں یہ ذمہ داری سونپی
ہے۔
رام چندر راؤ نے زور دے کر کہا کہ تمام سماجی طبقات کو ساتھ لے کر آگے بڑھنا وقت کی ضرورت ہے اور خاص طور پر بی سی (پچھڑے طبقات) کو اہمیت دی جائے گی۔
انہوں نے ایک تلگو نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی صرف شہروں میں ہی نہیں بلکہ دیہی علاقوں میں بھی اپنی پکڑ مضبوط کر رہی ہے اور نئی قیادت کے ساتھ پارٹی مزید وسعت حاصل کر رہی ہے۔