the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
دھنباد 12 دسمبر ( یواین آئی ) وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوںسے پاس شہریت ترمیمی بل ( سی اے بی) کی وجہ سے آسا م اور دیگر شمال مشرق کی ریاستوںکے لوگوں کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ان کے حقوق کو کو ئی بھی نہیں چھین سکتا ، بس صرف کانگریس کے بھرم میں پھنسنے سے بچنے کی ضرورت ہے بھارتیہ جنتاپارٹی ( بی جے پی) کے سنیئر لیڈر مسٹر مودی نے یہاں بروا اڈہ میں پارٹی امیدوار کی حمایت میں انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ” میں آسام کے اپنے بھائی ۔ بہنوںکو یقین دلاتاہوںکہ شہریت ترمیمی بل کے پاس ہونے سے انہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ میں آپ کو بھروسہ دلاتا ہوںکہ اس بل کے پاس ہونے سے کوئی بھی آپ



کے حقوق کو چھین نہیں سکتا ہے ۔ انہوںنے شمال مشر ق کے لوگوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہاکہ اس بل کو لیکر کانگریس جس جھوٹ کا پرچار کر رہی ہے اس میںپھنسنے سے بچنے کی ضرورت ہے ۔
مسٹر مودی نے کہاکہ مرکز اور بی جے پی ذیلی ضابطہ چھ کے نظموں کے مطابق آسام کے لوگوںکے سیاسی ،ثقافتی ، زبان اور ان کی زمین کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔
انہوںنے کہاکہ شہریت ترمیمی بل میں کئے گئے نظموں سے پورے شمال مشرق کو لگ بھگ باہر رکھا گیا ہے ۔ اس لئے اس علاقے کے لوگوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوںنے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس اس بل کو لیکر جھوٹ پھیلا رہی ہے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.