the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 27 اکتوبر(یواین آئی)ملک میں کورونا وبا کے قہر کے پیش نظر حکومت نےلاک ڈاون کے بعد مختلف سرگرمیوں کو کھولنے کے عمل کے تحت آج جاری نئی ہدایات میں کوئی نئی رعایت نہیں دی ہے اور کنٹینمنٹ زون میں لاک ڈاون پہلے کی طرح جاری رہے گا وزارت داخلہ نے آج ایک حکم جاری کرکے کہا کہ ملک بھر میں مختلف سرگرمیوں کا آغاز کرنے کے بارے میں 30 ستمبر کو جاری کیے گئے رہنماخطوط تیس نومبر تک جاری رہیں گے۔ان رہنماخطوط میں جن سرگرمیوں کو مختلف پابندیوں کے ساتھ شروع کرنے کی بات کہی گئی تھی وہ ابھی بھی پابندیاں



اور مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود کی ہدایات کے مطابق جاری رہیں گی۔ان سرگرمیوں میں میٹروریل، شاپنگ مال، ہوٹل، ریستوراں، مہمان خدمات، مذہبی مقامات، یوگا، تربیتی ادارے، جم، سنیما اور تفریحی پارک وغیرہ شامل ہیں۔
ایسے مقامات جہاں کورونا انفیکشن کا خطرہ زیادہ ہو جیسے اسکول، کوچنگ انسٹی ٹیوٹ، محققین کے لیے سرکاری ا ور نجی یونیورسٹیوں کو کھولنے اور 100 سے زیادہ کی تعدادمیں لوگوں کے کسی پروگرام میں شامل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ پہلے کی طرح ریاست اور مرکز کے زیراہتمام ریاستوں کے پاس ہی رہے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.