the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اسلام آباد، 15 ستمبر(ایجنسی)وزیراعظم عمران خان نے یہ کہہ کر عوام کو صدمہ سے دوچار کردیا ہے کہ حکومت چلانے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو ایسی صورت حال کے لئے مسٹر عباسی کی زیر قیادت سابقہ حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ گھاٹے سے دوچار پروجیکٹ چلارہی تھی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق تاہم انہوں نے کہا کہ " قوم اور حکومت ایک ساتھ ان چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔" وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نوکرشاہوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر بہت زیادہ قرض ہے ، ہمارے سیاست داں ، ہماری بیورکریسی اور عوام میں تبدیل لانے کی ضرورت ہے۔ ہم لوگ حقیقی معنوں میں ایک دوسرے سے منسلک ہیں ۔ اگر ہم نہیں



بدلتے ہیں تو تباہی ہماری منتظر ہے۔145145


وزیراعظم پاکستان نےمزید کہا کہ ملک کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کے پاس کوئی کا م نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک چلانے کے لئے ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں۔ ملک کی 70 فیصدآبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے۔ ہر روز نوجوانوں کی تعداد بڑھ ر ہی ہے لیکن ہمارے پاس کوئی ملازمت نہیں ہے۔" انہوں نے کہا کہ ہمیں سود کی مد میں روزانہ 6 ارب روپے ادا کرنے پڑرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو نوآبادیاتی دور کی ذہنیت سے نکالنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ " خدا نے یہ بحران اسی لئے پیدا کیا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ ہم بدل جائیں۔" وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اگر قوم اور حکومت ایک ساتھ آجائیں تو کوئی ایسا چیلنج نہیں ہے جس کا ہم مقابلہ نہ کرسکٰیں۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.