: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،16 اپریل (ذرائع) تلنگانہ کے وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ریاست میں کوئی لاک ڈاؤن یا کرفیو نہیں ہوگا۔
جمعہ کو حضورآباد میں اپنے سفر کے دوران ، وزیر نے کہا ، "لوگوں کو محتاط رہنا چاہئے اور گھر سے نکلتے وقت حفاظتی
اقدامات پر عمل کرنا چاہئے۔"
انہوں نے لوگوں کو صرف ایمرجنسی کی صورت میں باہر جانے کا مشورہ دیا۔
ایٹالہ نے نجی ہاسپٹلس کو بھی ہدایت کی کہ وہ لوگوں سے علاج کے لئے غیر معمولی قیمتیں نہ لیں، اور موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ انسانیت کا مظاہرہ کریں۔