the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 19 ستمبر (یواین آئی) لوک سبھا میں آج وزیر خزانہ سیتارمن نے کہا ہے کہ مغربی بنگال حکومت کی جانب سے غیر مقیم مزدوروں سے متعلق کوئی جانکاری موصول نہیں ہوئی اس لئے ریاست کا کوئی بھی ضلع پردھان منتری غریب کلیان روزگار ابھیان یوجنا میں شامل نہیں ہوپایا۔
وقفہ صفر کے دوران کانگریس کے لوک سبھا میں لیڈر ادھیرنجن چودھری کے سوال کےجواب میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ غریب کلیان ابھیان کے تحت ملک کی چھ ریاستوں بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، راجستھان،



اڈیشہ اور اترپردیش کے 116 ضلعوں کو شامل کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ایسی ریاست جن کے کچھ ضلعوں میں کووڈ۔19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران 25000 سے زیادہ غیر مقیم مزدور پہنچے ہیں، انہیں ضلعوں میں یہ منصوبہ کا نفاذ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ غیر مقیم مزدوروں کو 125 دنوں تک کام دینے کے لئے لایا گیا ہے۔
مسٹر چودھری نے وقفہ صفر کے دوران اس مسئلہ پر محترمہ سیتارمن سے سوال کیا کہ مغربی بنگال کا ایک بھی ضلع غریب کلیان روزگار ابھیان یوجنا کی فہرست میں شامل کیوں نہیں ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.